درود شریف پڑھنے کی دینی حیثیت - سید منظور الحسن

درود شریف پڑھنے کی دینی حیثیت

[جناب جاوید احمد غامدی اپنے ہفتہ وار درس قرآن و حدیث کے بعد شرکا کے سوالوں کے جواب دیتے رہے ہیں۔ یہ ان میں سے چند سوال و جواب کا انتخاب ہے۔]


سوال : کثرت سے درود شریف پڑھنے کی دینی حیثیت کیا ہے؟ نیز جو فضائل و برکات اور کمالات درود شریف سے منسوب کیے جاتے ہیں، وہ کس حد تک درست ہیں؟
جواب: درود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور میں رحمت و برکت اور بلندی درجات کی دعا ہے۔ یہ دعا آپ جتنی زیادہ کریں گے، وہ آپ کے لیے باعث اجر ہو گی۔ درود فارسی زبان کا لفظ ہے اور دعا ہی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ہم اپنے لیے دعا کرتے ہیں ، اپنے اہل و عیال کے لیے دعا کرتے ہیں ،اپنے والدین کے لیے دعا کرتے ہیں، اسی طرح ہم اپنے عظیم محسن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی دعا کرتے ہیں۔ یہ دعا آپ کے ایمان کی علامت ہے، حضور کے ساتھ آپ کے تعلق کی علامت ہے۔ حضور کے ساتھ تعلق دین ہے۔ حضور کے ساتھ تعلق کا اظہار دین ہے۔ حضور سے محبت دین ہے ۔باقی جہاں تک ان فضائل ،برکات اور کمالات کا تعلق ہے جو اس ضمن میں بیان کیے جاتے ہیں تو ان میں سے کچھ چیزیں تو بے شک درست ہیں، لیکن زیادہ تر چیزیں محض افسانہ ہیں۔

------------------------------

 

بشکریہ سید منظور الحسن
تحریر/اشاعت جون 2007 

مصنف : سید منظور الحسن
Uploaded on : Aug 29, 2016
2662 View