سمندری جانور اللہ کے ذبح کردہ ہیں - ساجد حمید

سمندری جانور اللہ کے ذبح کردہ ہیں

 عن حذیفۃ رضی اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ان اللّٰہ ذکی لکم صید البحر ہذا.
’’حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سمندری جانوروں کا تذکیہ اللہ نے تمھارے لیے کر دیا ہوا ہے۔‘‘

متن کے حواشی

یہ روایت سنن البیہقی، رقم۱۸۷۴۶ سے لی گئی ہے۔ یہ مختلف الفاظ کے ساتھ درج ذیل مقامات پر وارد ہوئی ہے: سنن البیہقی، رقم ۵،۱۸۷۴۷،۱۸۷۴۸۔
یہ روایت صرف بیہقی کی تخریج ہے اور یہ نوٹ بھی اس پر لکھا ہے: ’اسناد غیر قوی وقد روی عن ابی بکر الصدیق رضی اللّٰہ عنہ‘ (اس کی سند کمزور ہے،اور یہ روایت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے)۔ واضح رہے کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ کی روایت غیر مرفوع نقل ہوئی ہے۔ البتہ اس کا مضمون قرآن و سنت کے مطابق ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کا اثر ہے۔
اس روایت کے الفاظ سے ملتے جلتے الفاظ بیہقی کی روایت، رقم ۱۸۷۴۷ میں یوںآئے ہیں: ’ما فی البحر من شیء الا قد ذکاہ اللّٰہ لکم‘ (سمندر کی ہر ایک چیز کو اللہ نے تمھارے لیے مذکی کردیا ہے)۔
بیہقی ہی کی روایت، رقم ۱۸۷۴۷ میں ’ذکا لکم‘ کی جگہ ’ان اللّٰہ ذبح لکم ما فی البحر فکلوہ کلہ فانہ ذکی‘ (بلاشبہ اللہ نے جو کچھ سمندر میں ہے، تمھارے لیے ذبح شدہ قرار دیا ہے۔ اس لیے اس کا سب کچھ کھاؤ، کیونکہ اس کا تذکیہ ہو چکا ہے) کے الفاظ آئے ہیں۔
سنن البیہقی الکبریٰ، رقم ۱۸۷۴۸ میں مذکورہ بالا الفاظ کی جگہ یہ الفاظ آئے ہیں: ’کل شیء فی البحر مذبوح‘ (سمندر کی ہر چیز ذبح کر دی گئی ہے)۔

بشکریہ ماہنامہ اشراق، تحریر/اشاعت دسمبر 2006
مصنف : ساجد حمید
Uploaded on : Dec 19, 2016
1940 View