Naeem Baloch

نعیم احمد بلوچ کا تعلق پنجاب (پاکستان )سے ہے ۔ وہ پنجاب کے ضلع قصور کے ایک گاؤں میں ۲نومبر۱۹۶۱ء کو پیداہوئے ۔انھوں نے اسلامیات میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اور سرگودھا یونیورسٹی سے ایم فل کیا۔ ۱۹۸۰ ء میں وہ جاوید احمدغامدی سے متعارف ہوئے اور ان کی فکر سے وابستہ ہوگئے ۔یہ تعلق ابھی تک قائم ہے اور وہ مختلف حیثیتوں سے اشراق اور المورد سے وابستہ رہے ہیں ۔ ۱۹۹۸ء میں انھوں نے تعبیر پبلشرز کے نام سے ایک مکتبہ قائم کیا جس کے زیر اہتمام بچوں کے لیے کتب کی اشاعت کا آغاز کیا ۔ پھر اگلے برس انھوں نے ماہنامہ’’آنکھ مچولی‘‘کااجر اکیا جو مسلسل چارسالوں تک پابندی سے شائع ہوتارہا۔دریں اثنا وہ سپرئیرر کالج سے وابستہ ہوئے اور ۲۰۰۴ء میں اس کالج سے ریٹائرمنٹ لے لیااور ادارہ المورد سے پوری طرح منسلک ہوگئے ۔
 Read More ...