یہود کا شرک - محمد حسن الیاس

یہود کا شرک

سوال: کیا وجہ ہے کہ یہودی فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں کہا کرتے تھے؟

جواب: یہود کی جن بڑی گمراہیوں کا ذکر قرآن مجید نے کیا ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں قرار دیتے تھے ۔سورہ صافات ،زمر  اور بنی اسرائیل میں اس بات کا صاف جواب دیا ہے کہ یہ محض ایک جھوٹ ہے ۔

یہود کے ہاں اس عقیدے کی اصل وجہ آخرت میں سزا و جزا کے  تصور سے انکار تھا ۔

فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں بنا کر پہلے وہ شرک کے اس خبط میں مبتلا ہوے کہ اس دنیا میں جو رزق و فضل ان کو ملتا ہے انہی کی عنایت سے ملتا ہے پھر انھوں نے یہ بھی تصور کر لیا کہ اگر آخرت ہوئی تو انہی کی سفارش سے وہاں بھی یہ نہایت اعلیٰ مراتب حاصل کر لیں گے۔

قرآن مجیدنے اس عقیدۂ باطل کی تردید میں بتا دیا ہے کہ فرشتے خدائی میں شریک نھیں بلکہ خدا کے منتخب کردہ ہیں جو اس کے احکام کے مطابق عمل کرتے ہیں۔

بشکریہ محمد حسن الیاس
مصنف : محمد حسن الیاس
Uploaded on : Feb 19, 2019
2370 View