مستجاب الدعوات - محمد حسن الیاس

مستجاب الدعوات

سوال: ایک حدیث بیان کی جاتی ہے کہ ہر زمانے میں چالیس لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مستجاب الدعوات ہوتے ہیں۔ اس کے بارے میں بھی بتائیں کہ یہ واقعی کوئی حدیث ہے یا ویسے ہی قول منسوب کر دیا گیا ہے؟

جواب: اس طرح کی کوئی صحیح  روایت ہماری تحقیق کے حد تک موجود نھیں ہے ۔

البتہ اس بات میں شک نھیں کہ   اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کی دعا کو محبوب رکھتے ہیں۔  قرآن مجید میں رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی بڑی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آپ سے دعا کی درخواست کریں۔ خود بھی اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کریں اور آپ سے بھی درخواست کریں کہ آپ ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت چاہیں۔

 مختلف روایات میں ایسے افراد کا ذکر ہے جن  کو رسول اللہ نے مستجاب الدعوات قرار دیا ہے ،جن میں سے ایک حاجی بھی ہیں۔ تاہم دعا کے متعلق یہ بات ہمیشہ پیش نظر رہنی چاہیے کہ وہ اگر خداتعالیٰ کی مجموعی حکمت کے خلاف ہو تو قبول نہیں کی جاتی۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ دعا مانگنے کا اجر  بہر کیف قیامت میں بندۂ مومن کے لیے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔

بشکریہ محمد حسن الیاس
مصنف : محمد حسن الیاس
Uploaded on : Feb 16, 2019
2011 View